Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

کراچی : بھتہ خوری میں ملوث 3 رکنی گروہ گرفتار


کراچی: پولیس اوررینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ،گرفتارملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں پولیس اوررینجرز نے مشترکہ کارروائی کی اور کارروائی کے دوران شہر میں بھتہ خوری میں ملوث 3رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے9فروری کوملیرسٹی میں دکاندارکوبھتےکی پرچی بھیجی، بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے 28 فروری کوشہری کی دکان پرفائرنگ کی، گرفتارملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

پولیس نے ملزمان سے اسلحہ اورڈکیتی میں گھر سے لوٹا گیا موبائل فون برآمد کرلیا ہے جبکہ دوران تفتیش ملزمان نے ملیر سٹی میں گھروں میں ڈکیتی کا بھی انکشاف کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کیخلاف ضابطےکی کارروائی کی جارہی ہے، ملزمان کومزیدپوچھ گچھ کیلئےتفتیشی حکام کےحوالےکیا جائے گا۔

ملزمان سےبرآمداسلحہ فارنزک معائنےکیلئےروانہ کیاجارہاہے، گرفتارملزمان میں نثارعرف استاد،وقارعلی اوریاسرعلی شامل ہیں۔

Exit mobile version