Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 کراچی: موبائل مارکیٹ سیل ہونے پر دکان دار مشتعل
کراچی: شہر قائد کے علاقے سخی حسن پر واقع موبائل مارکیٹ کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عارضی طور پر سیل کردیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مقامی انتظامیہ نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر موبائل مارکیٹ کو سیل کرنے کی کارروائی کی تو دکانداروں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھگڑا شروع کردیا۔
پولیس اہلکاروں اور دکانداروں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد صورت حال کشیدہ ہوئی تو دیگر تھانوں سے نفری کو طلب کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مارکیٹ یونین کے صدر اور دکانداروں نے قانونی کارروائی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور جب انہیں سمجھایا گیا تو انہوں نے جھگڑا شروع کردیا۔
پولیس افسران نے صورت حال کشیدہ ہونے کے بعد سرینا موبائل مارکیٹ کے صدر اور دکانداروں سے مذاکرات کیے جس کے بعد وہ منتشر ہوگئے۔ دکان داروں نے دعویٰ کیا کہ اُن کے کچھ ساتھیوں کو گرفتار کر کے تیموریہ تھانے منتقل کیا گیا ہے۔
موبائل مارکیٹ کی یونین اور دیگر دکان دار ساتھیوں کی رہائی کے لیے تیموریہ تھانے پہنچے جہاں انہوں نے پولیس اسٹیشن کے باہر دھرنا دیا۔
رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اس ساری صورت حال کے بعد موبائل مارکیٹ کو عارضی طورپر سیل کر کے داخلی دروازوں پر نوٹی فکیشن چسپاں کردیا۔