کانوں کا اندرونی انفیکشن، وجوہات کیا ہیں؟ جانیے

0


وائرس اور بیکٹیریا اکثر و بیشتر کان کے اندورنی حصّوں میں انفیکشن یا جلن کا باعث بنتے ہیں، جس کی علامات سماعت میں کمی، کان میں درد، چکر آنا، متلی، توازن یا چلنے پھرنے میں مشکلات ہیں۔

حالیہ تحقیق میں ماہر ناک و کان گلا ڈاکٹر سمیہ الطوالبہ نے کان کے اندورنی انفیکشن سے متعلق انکشاف ہوا کہ سر میں ہونے والا بیکٹیریل انفیکشن بعد ازاں کان میں منتقل ہوجاتا ہے اور مریض کو بار بار زکام اور سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے۔

تحقیق میں بتایا ہے زیادہ تر انفیکشن کان کے درمیان حصے میں ہوتا ہے اور درمیانی حصے کے انفیکشن عام طور پر اوپری سانس کی نالی کے انفیکشن (نزلے) کے ساتھ وابستہ ہوتے ہیں اور یہ وائرس یا بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا، جس کی زد میں زیادہ تر بچے آتے ہیں۔

اس کی علامات کان کے اندرونی انفیکشن سے قدرے مختلف ہیں، کیونکہ اوٹائٹس (کان کے درمیانی حصے کا انفیکشن) کی علامات میں کان میں درد، بخار، اور کان کی رطوبت شامل ہیں۔

ڈاکٹر سمیہ الطوالبہ کا کہنا تھا کہ اوٹائٹس کے ذریعے سماعت کے نقصان کا مشاہدہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

کانوں کی بہتر صحت کےلیے ڈاکٹرز کو وقفے وقفے کان کا معائنہ کرواتے رہنا چاہیے، تاکہ وہ آلے کی مدد سے دیکھ سکے کہ کام یمں سرخی ہے یا سوجن ہے یا کان میں کوئی اور مسئلہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here