کامیاب جوان پروگرام کی ایک اور کامیاب کہانی سامنے آگئی

0


اسلام آباد : کامیاب جوان پروگرام کی ایک اور کامیاب کہانی سامنے آگئی، ملتان کے سعید احمد نے قرض کی رقم سے موبائل فونز کا کام شروع کیا۔

تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے تحت ملک میں کاروباری قرضہ جات کی تقسیم تیزی سے جاری ہے، کامیاب جوانوں میں29ارب روپے سے زائد قرضوں کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملتان کے نوجوان کی کہانی ٹوئٹ کردی ، جس میں بتایا گیا کہ جس طرح ملتان کے سعید احمد نےقرض کی رقم سےموبائل فونزکاکام شروع کیا۔

سعید احمد نے اپنے بیان میں کہا پہلے ملازمت کرتاتھا اور اپنا کاروبار شروع کرناخواب تھا، قرضہ اسکیم کےتحت نیشنل بنک سے3 ملین قرضہ منظورہوا، وزیراعظم اور کامیاب جوان پروگرام ٹیم،نیشنل بینک کا شکر گزار ہوں۔

معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ پروگرام سے خالصتاً میرٹ قرضہ جات کی تقسیم کو یقینی بنا رہے ہیں اور ہزاروں نوجوان پروگرام کے تحت قرض لیکرکاروبار چلا رہے ہیں۔

عثمان ڈار نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں نوجوانوں کی ترقی وخوشحالی کیلئےکام کر رہے ہیں، پروگرام کے تحت ہر ماہ2سے 3ارب کےقرضےمنظور کئےجارہےہیں۔

2سال میں29ارب مالیت کےکاروباری قرضوں کی تقسیم بڑی کامیابی ہے اور 4ارب سے 1لاکھ سےزائدنوجوانوں کو جدید،تکنیکی تعلیم سےآراستہ کرچکے، پروگرام سے 34 ارب روپے سے 1لاکھ 20ہزار خاندان کامیاب ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here