کالعدم تنظیم کے احتجاجی مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہونے والا ایک اور پولیس اہلکار شہید

0


لاہور : کالعدم تنظیم کے احتجاجی مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہونے والا ایک اور پولیس اہلکار شہید ہوگیا، ابوبکرکو سادھوکی میں مظاہرین نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والا ایک اور پولیس اہلکار شہید ہوگیا ، اے ایس آئی ابوبکر لاہور کے جنرل اسپتال میں زیرعلاج تھا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ابوبکرکوسادھوکی میں مظاہرین نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، شہید نے سوگواران میں بیوہ اوردوبیٹیاں چھوڑی ہیں۔

ترجمان کے مطابق کالعدم تنظیم کے احتجاجی مظاہرین کے تشدد سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعدادچھ ہوگئی ہے۔

دوسری جانب حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدے کے بعد کہیں راستے کھل گئے ہیں تو کہیں بندشیں برقرار ہے ، فیض آباد انٹر چینج سے کنٹینرز ہٹا دئیے گئے ہیں تاہم دریائے جہلم کے پلوں پر کنٹینر تاحال موجود ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here