Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 کاشت کاروں کے لیے بڑا فیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت نے کپاس کے کاشت کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس پنجاب میں ایگریکلچر کمیٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اس موقع پر گورنرچوہدری محمد سرور، وفاقی وزیر خوراک اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ دوران اجلاس زراعت کے شعبے کی ترقی کیلئے جدیدٹیکنالوجی استعمال کرنے سے متعلق سفارشات تیار کی گئیں۔
چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے کمیٹی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر کمیٹی نے کپاس کے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا اور جنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت کے فروغ کے لیے آگاہی مہم چلانے کا بھی اعلان سامنے آیا۔
گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ سبسڈی سے متعلق وفاق اور صوبائی حکومت مل کرمنصوبہ شروع کرے گی، کپاس کے نئے بیچ کی تیاری کے لیے چین ودیگر ممالک سے مدد لی جائے گی۔ وفاق اور صوبائی حکومت کے متعلقہ محکمے کاشتکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
دریں اثنا چیئرمین سی پیک نے کہا کہ چین سے زرعی ریسرچ میں معاونت کے مثبت نتائج آرہے ہیں، چین نے خصوصی طور پر ایگری کلچر اتاشی کی تقر ری کرد، سی پیک منصوبے کے تحت ایگری کلچرمیں بھی کام کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خوراک فخرامام کا کہنا تھا کہ کپاس کی پیداوار اچھی ہوگی تو ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کرے گی۔