ڈھاکا ٹیسٹ: خراب روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا

0


ڈھاکا: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ خراب روشی کے باعث روک دیا گیا ہے، پاکستان نے پہلے روز دو سیشن میں دو وکٹوں کے نقصان پر 162 رنزبنالیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم پہلے روز دو سیشن میں دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو باسٹھ رنز بنالیے۔

اوپنر عابد علی اور عبداللہ شفیق نے پر اعتماد آغاز کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لئے 59 رنز کی شراکت قائم کی، عبداللہ شفیق 25 رنز بناکر آوٹ ہوئے، عابد علی 39 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

اوپنرز کے پویلین لوٹنے کے بعد کپتان بابراعظم نے تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹرز اظہر علی کے ساتھ مل کر 91 رنز کی شراکت داری قائم کی، بابر اعظم 60 اور اظہر علی 36 رنزبناکر وکٹ کر موجود ہیں۔

ڈھاکا میں کھانے کے وقفے کے بعد بارش آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث دو بار کھیل کو روکا گیا تاہم میچ ریفری نے صورت حال کا جائزہ لیا اور خراب روشنی کے باعث پہلے دن کا کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ٹاس کے بعد گفتگو میں بابراعظم نے کہا کہ پچ خشک نظر آرہی ہے، اس لئے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، ٹیم میں تبدیلی سے متعلق قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ چٹاکانگ میں فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here