Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

ڈاکٹر سیمی جمالی کی گاڑی اندھی گولی کی زد میں آگئی


کراچی: شہر قائد میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سابق ڈائریکٹر جناح اسپتال سیمی جمالی کی گاڑی میں جا لگی، واقعے کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام میں کھلبلی مچ گئی۔

کراچی میں ہوائی فائرنگ کے بڑھتے واقعات خطرہ بننے لگے ہیں، رات گئے نامعلوم سمت سے آنے والی گولی ڈاکٹر سیمی جمالی کی کار پر جا لگی، گولی نے لوہے کا شیڈ بھی پھاڑ ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ جناح اسپتال ڈاکٹرز کالونی میں پیش آیا ، جہاں ڈاکٹر سیمی جمالی رہائش پزیر ہیں، واقعے سے متعلق سابق ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی نے پولیس حکام کو آگاہ کیا جس پر ایس ایچ اوصدرموقع پرپہنچےاور گاڑی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ کراچی میں آئےروز اندھی گولی سے شہریوں کو نقصان پہنچتا ہے، یہ انتہائی خطرےکی بات ہے اس کا سدباب ہوناچاہیے۔

واضح رہے کہ سال 2021 کا اختتام جبکہ 2022 کی آمد آمد ہے، کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سال نو کے موقع پر حکومتی پابندیوں کے باوجود ہوائی فائرنگ کے متعدد واقعات رپورٹ ہوتے ہیں تاہم شاذ ونادر واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جاتی ہے۔

Exit mobile version