ڈاکار ریلی: قطر کے شہری نے تاریخ رقم کردی

0


جدہ: قطر کے ناصر العطیہ نے سعودی ڈاکار ریلی سال 2022 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، اس کارنامے کے ساتھ انہوں نے تاریخ رقم کردی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق قطری شہری ناصر العطیہ نے سعودی ڈاکار ریلی کا چوتھا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، اس سے قبل وہ 2011، 2015 اور 2019 میں بھی ٹائٹل حاصل کر چکے ہیں۔

سال 2022 کے فائنل مقابلوں میں فرانس کے سباستین لوئب دوسرے جبکہ سعودی عرب کے یزید الراجحی تیسرے نمبر پر رہے۔

ریلی کا ٹائٹل حاصل کرنے پر ناصر العطیہ نے کہا کہ ’ آج کا احساس ناقابل یقین ہے میں بے حد خوش ہوں، میں نے چوتھا ٹائٹل اپنے نام کرکے ’فن ایری ونتن‘ کے ساتھ اپنے ٹائٹلز کی تعداد برابر کرلی ہے اب میں 8 ٹائٹلز حاصل کرنے والے پیٹر ہینسل کا ریکارڈ توڑنا چاہوں گا”۔

ڈاکار ریلی 2022 کے آخری مرحلے کے دوران طائف می ایک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موت واقع ہوئی۔

طائف ہیلتھ کے میڈیا ترجمان سراج الحمیدان نے بتایا کہ جمعے کی نماز کے بعد جنرل اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ریلی میں شریک ڈرائیور کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے بعد ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لایا گیا یہ فرانسیسی شہری تھا جبکہ اس کا ساتھی جو بیلجیئم شہریت کا تھا زخمی ہوا ہے اسے معمولی زخم آئے تھے۔

ادھر ڈاکار ریلی کے منتظمین نے حادثے کے بارے میں ایک سرکاری بیان جاری کیا جس کے مطابق ’ایک معاون گاڑی اور ٹرک میں حادثہ صبح ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا اس کے نتیجے میں فرانسیسی نوجوان کی گاڑی گڑھے میں جاگرگئی اور وہ ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی جو بیلجیئم کا شہری ہے زخمی ہوا ہے، ریلی کے منتظمین نے ہلاک ہونے والے کوئنٹن کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here