Todays News

چین میں سرمائی اولمپکس دیکھنا باعث خوشی ہے: وزیر اعظم


بیجنگ: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چین میں سرمائی اولمپکس دیکھنا باعث خوشی ہے، امید ہے نیا سال چین اور دنیا بھر کے لیے امن اور خوشحالی لائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 20 سال عالمی سطح پر اسپورٹس میں حصہ لیا، جب سے وزیر اعظم بنا ہوں اسپورٹس دیکھنے کا موقع نہیں ملا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین میں سرمائی اولمپکس دیکھنا باعث خوشی ہے۔

انہوں نے نئے قمری سال کے آغاز پر چینی عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس سال کو ٹائیگر سے منسوب کیا گیا ہے جو میرا پسندیدہ جانور ہے، امید ہے نیا سال چین اور دنیا بھر کے لیے امن اور خوشحالی لائے گا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان چین کے دورے پر ہیں، گزشتہ روز انہوں نے بیجنگ میں 24 ویں ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔

Exit mobile version