چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، سینچری مکمل کرلی

0


تمام ترحکومتی اقدامات کے باعث چینی کی قیمتوں اضافے کو نہ روکا جاسکا ہے اور سونے پر سہاگہ یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی ملنے والی چینی نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق رمضان کی آمد سے قبل ایک بار پھر چینی مافیا سرگرم ہوگیا ہے، اور انہوں نے چینی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے، ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادو شمار بھی ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا اعتراف کررہے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کے بڑے شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت میں چار سے پانچ روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، کراچی میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی کلو چینی کی قیمت پانچ روپے اضافے کے ساتھ سو روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے جبکہ لاہور میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمتوں پر 4 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھا گیا۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمتیں کیا رہیں؟، اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز عمر لودھی نے اس حوالے سے مصفل جواب دیا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز نے بتایا کہ اس وقت بھی یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 68 فی کلو کے حساب سے صارفین کو دی جارہی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کے پاس وافر مقدار میں چینی کا ذخیرہ موجود ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی کمی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

عمر لودھی نے بتایا کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لئے ایک شخص کو ایک وقت میں صرف چار کلو چینی خریدنےکی اجازت ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ مارکیٹ قیمتوں میں فرق سے ذخیرہ اندوزی کا خطرہ ہوتا ہے،

ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی اشیا پر سبسڈی دینے کا عمل جاری ہے، کچھ اشیا ہیں جن پر سبسڈی نہیں ہے اور وہ اپنی قیمتوں میں فروخت کی جارہی ہیں، ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز نے تصدیق کی کہ حکومت کی جانب سے گھی اور خوردنی تیل پر سسبڈی ختم ہونے سے خوردنی تیل کی قیمتیں 200 فی کلو تک جاپہنچی ہیں۔

باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے عمر لودھی نے بتایا کہ بیس کلو آٹے کے تھیلے پر 170 روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here