چینی سٹہ بازوں کے واٹس اپ گروپوں سے مزید 392 بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے آ گئیں

0


لاہور : چینی سٹہ بازوں کے واٹس اپ گروپوں سے مزید 392 بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے آ گئیں اور ملک بھر میں ایک ہزار سٹہ بازوں کا ریکارڈ بھی مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے چینی سٹہ بازوں کے گرد گھیراؤ مزید تنگ کردیا، سٹہ بازوں کے واٹس اپ گروپوں سے مزید تین سو بانوے بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے آ گئیں، ان اکاونٹس میں مجموعی طور پر چھ ارب سے زائد کی ٹرانزکشنز کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے بے نامی اکاؤنٹس میں سات ارب روپے منجمد کرادئیے ہیں جبکہ وائس آپ گروپ سے ملک بھر میں ایک ہزار سٹہ بازوں کا بھی ریکارڈ مل گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق چینی پر چھوٹے پیمانہ پر سٹہ کھیلنے والا بھی روزانہ پانچ سے دس لاکھ کماتا ہے جبکہ چالیس بڑے سٹہ بازوں کے اکاؤنٹس میں موجود ایک سو چھ ارب میں سے بتیس کروڑ منجمد کرا دئیے گئے، یہ رقم چینی پر سٹہ بازی سے کمائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹہ بازی میں پنجاب کی تیس سے زائد شوگر ملز کے ملوث ہونے کے شواہد بھی مل گئے ہیں۔

گذشتہ روز ایف آئی اے نے چالیس بڑےچینی ڈیلرزکےاکاؤنٹس سمیت چارسوچوبیس اکاؤنٹس منجمد کردیئے تھے ، سٹہ بازمافیا کیساتھ ان کے رشتے داروں کے بھی اکاؤنٹس فریز کئے گئے، فریز کئےگئے بینک اکاؤنٹس میں جعلی اور بے نامی بھی شامل تھے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق کہ ابھی تک سٹہ بازی میں استعمال 75فیصداکاؤنٹس فریز کئے گئے ہیں ، مزید بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی ہورہی ہے ، شواہد ملنے پر مزید اکاؤنٹس بھی فریز کئےجائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here