چینل کی ریٹنگ بڑھانے کیلئے بھاری رشوت ارنب گوسوامی کا ایک اور فراڈسامنے آگیا
Abdul Rehman
نئی دہلی بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کا ایک اور فراڈ سامنے آگیا ہے۔ ارنب گوسوامی نے چینل کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے 40 لاکھ رشوت دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل بھارت کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) پرتھو داس گپتا نےپولیس کو بیان دیا ہے کہ بھارتی اینکر نے تین سالوں میں انہیں دو مرتبہ بارہ سو ڈالرز دیے۔پولیس نے ٹی آر پی اسکیم میں ارنب گوسوامی کے خلاف تین ہزار چھ سو صفحات پر مشتمل اضافی چارج شیٹ تیار کر لی ہے۔قبل ازیں بھارتی کانگریس لوک سبھا کے رکن ششی
تھرور نے اینکر ارنب گوسوامی کی لیک چیٹس کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ششی تھرور نے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیق کریں کہ کیسے ایک بھارتی قوم پرست 40 جوانوں کی ہلاکت پر کہتا ہے کہ ہم جیت گئے۔لوک سبھا کے رکن ششی تھرور نے کہا کہ فوجی راز کاروباری مقاصد کیلئے ایک ٹی وی چینل کو لیک کرنے پر تحقیقات ہونی چاہئیں کہ کس طرح ٹی آر پیز کے جعلی جوڑ توڑ کیلئے دھوکہ دہی کی گئی۔خیال رہے کہ چند روز قبل متنازع اینکر ‘ارنب گوسوامی’ اور بھارتی براڈکاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل کے سربراہ پرتھو داس گپتا کی واٹس ایپ چیٹ منظر عام پر آئی تھی۔واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے اور الزام پاکستان پر لگا دیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 40 بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو سیاست کیلئے استعمال کیا ہے۔ارنب گوسوامی کو 4 نومبر 2020 کو ایک خاتون اور اس کے بیٹے کی خودکشی کے پس منظر میں گرفتار کیا گیا۔ گوسوامی نے گرفتاری کے دوران ایک خاتون افسر پر حملہ بھی کیا۔