چیئرمین سینیٹ کی تقرری ، یوسف رضا گیلانی نے عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا
Abdul Rehman
اسلام آباد: سینٹر یوسف رضاگیلانی نے چیئرمین سینیٹ کی تقرری سے متعلق عدالتی فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، جس میں سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے استدعا کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹر یوسف رضاگیلانی چیئرمین سینیٹ کاالیکشن سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائرکردی۔
یوسف رضاگیلانی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے اپیل فائل کی ، رجسٹرارآفس نے انٹرا کورٹ اپیل کی فائل وصول کرلی ہے۔
درخواست میں سیکریٹری قانون، سیکریٹری پارلیمانی امور، پریزائیڈنگ افسر، سیکریٹری سینیٹ اور صادق سنجرانی کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں یوسف رضا گیلانی نے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 ووٹ مسترد کرنے کے پریزائیڈنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
یوسف رضا گیلانی نے اپیل کے ساتھ پریزائیڈنگ افسر کے فیصلے کو فوری معطل کی استدعا کی ہے۔
یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے گیلانی کی چیئرمین سینیٹ کی تقرری کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دی تھی، فیصلے میں لکھا تھا کہ ’آئین کے آرٹیکل کے تحت درخواست قابل سماعت نہیں ہے، اس حوالے سے کمیٹی کے پاس معاملہ لے کر جایا جائے‘۔
خیال رہے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹرز کے نام کے اوپر مہر لگانے پر پریزائیڈنگ افسر نے ووٹ مسترد کیا تھا۔