گجرات : چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چودھری وجاہت حسین کے ایک بیان نے میڈیا میں طوفان برپا کردیا، ان کا کہنا ہے کہ ہمارے خاندان کو داغ لگ گیا۔
ق لیگ کے سینئر رہنما چودھری وجاہت حسین نے گجرات میں ورکرز سے خطاب کے دوران سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری ظہورالہٰی کے پوتے نے زرداری سے ڈالرز مانگے۔
چودھری وجاہت حسین نے الزام عائد کیا کہ ہمارے خاندان کو داغ لگ گیا، چوہدری ظہورالہٰی کے پوتے کو زرداری نے کہا کہ فکر نہ کرو تمہیں بھی ڈالرز مل جائیں گے۔
چودھری وجاہت حسین کا کہنا تھا کہ ہم 5 ماہ سے دونوں بھائیوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کرتے رہے، چودھری شجاعت حسین کو ان کے بیٹوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔
چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ الیکشن کسی وقت بھی متوقع عوام کی رائے سے کوئی لاعلم نہیں، چودھری شجاعت نے مجھ سے کہا کہ عوام کو پیغام دو کہ میں اور پرویزالہٰی ایک تھے اور ہیں، لیکن اب کیا وقت آگیا ہے کہ پولیس ایک بھائی کے آگے ہے اور دوسرے بھآئی کے پیچھے ہے۔
انہوں نے کہا کہ چودھری ظہورالہٰی خاندان کو نہ جانے کس کی نظرلگ گئی، چودھری شجاعت کے گھر کبھی زرداری کبھی شہباز اور کبھی مولانا پہنچ جاتے ہیں، طارق بشیر چیمہ نے ہمارے خاندان کو تقسیم کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرداری جتنے پیسے بانٹتا پھرتا ہے اتنے چودھری شجاعت خیرات دیا کرتے ہیں لیکن افسوس ہے کہ شجاعت حسین کا بیٹا زرداری سے ڈالر مانگ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جونیجو دور سے لے کئی سالوں تک نواز شریف کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا، نوازشریف جب جدہ گئے تب ساتھ چھوڑا، مشرف کا ساتھ بھی اس وقت تک دیا جب تک وہ پاکستان میں رہے۔