Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
چونیاں: بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق
Abdul Rehman
چونیاں: صوبہ پنجاب کی تحصیل چونیاں میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ چونیاں کے علاقے محلہ شیخاں والا میں پیش آیا، جہاں بوسیدہ مکان کی چھت گری، حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو بچیاں شامل ہیں۔
واقعے سے محلہ دار نے انکشاف کیا کہ بوسیدہ مکان کی چھت رات کو گری ، واقعے کا علم صبح ہوا، امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے افراد لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال قصور کے علاقے نورپورڈوگراں میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور 3 سال کی بچی جان کی بازی ہار گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ، زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ 28 جنوری 2019 کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔