Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلنےکا انکشاف
Abdul Rehman
کراچی: کراچی کے شہریوں کی چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلنےکا ہوشربا انکشاف ہوا ہے، چوری کی گئی کاروں کےساتھ ہوتا کیا ہے؟گرفتار ملزمان نےسب بتادیا۔
ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راؤ نے میڈیا کو بتایا کہ کامیاب کارروائی میں کاریں چوری کرنے والے بین الصوبائی کار لفٹر گینگ گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان کاتعلق کراچی اوربلوچستان خضدار سے ہے، ملزمان میں سرکاری ادارےکےدو اہلکاروں سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں۔
عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ ملزمان میں ساربان عرف پپو، راشد، ریحان، راناعثمان اور سرفراز شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے مختلف علاقوں سےچوری شدہ پانچ کاریں برآمد کی گئیں ہیں۔
عارف اسلم راؤ نے میڈیا کو بتایا کہ کراچی کے شہریوں کی چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلتی ہیں، گرفتار ایک ملزم معروف کار کمپنی میں ٹیکسی سروس چلواتا ہے یہی نہیں ملزمان آن لائن ٹیکسی سروس کے علاوہ رینٹ پر بھی کاریں دیتے ہیں، گرفتارملزمان میں کراچی کا کار لفٹر،بلوچستان کاخریداربھی شامل ہیں۔
ایس ایس پی اےوی ایل سی نے بتایا کہ تین ملزمان کو اسسٹنٹ کمشنرخضدار جبکہ ایک کو کراچی میں گرفتار کیا گیا، ملزمان میں دو اہم سرکاری ادارے کےملازمین بھی شامل ہیں۔
عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ ملزمان کی سفاکیت کا اندازہ ایک واقعےسے لگایا جاسکتا ہے، رواں سال میں بلدیہ ٹاؤن میں حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا، جاں بحق شخص کی لاش کو ایمبولینس میں روانہ کیا گیا اس دوران ملزمان حادثے کی شکارکار لے اڑے، اور کار کو بلوچستان میں سستےداموں فروخت کردیا گیا۔
ایس ایس پی اےوی ایل سی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، تفتیش کی روشنی میں ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔