پی کے 63 نوشہرہ کے 6000 ووٹ غائب ہونے کا انکشاف، پی ٹی آئی امیدوار کا الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ

0


اسلام آباد : نوشہرہ کے حلقہ پی کے 63 کے 6000 ووٹ غائب ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد تحریک انصاف کے امیدوار عمر کاکا خیل نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے بعد نوشہرہ کے انتخابی نتائج بھی متنازع ہونے کا امکان ہے ، نوشہرہ کے حلقہ پی کے63 کے6000 ووٹ غائب ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ جیت کافرق 4100 جبکہ غائب ووٹوں کی تعداد6000سےزائد ہے اور تصدیق شدہ فارم46 میں واضح فرق سامنے آگیا، 6000 ووٹوں کا ریکارڈ نہیں۔

تحریک انصاف امیدوار عمر کاکا خیل نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، واضح اورنا قابل تردید ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کئے جائیں گے۔

دوسری جانب ووٹوں کے ریکارڈمیں ردو بدل کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی عملے نےسیریل نمبر ،ووٹوں کی تفصیل میں واضح ردوبدل کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فارم 46 کے مختلف ریکارڈ پر مشتمل ایک کی بجائے 2،2تصدیق شدہ کاپیاں جاری کی، ایک پولنگ اسٹیشن پر1500بیلٹ پیپرز غائب پائے گئے جبکہ پولنگ اسٹیشن نمبر41میں 1200بیلٹ پیپر جاری کئے اور 483 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

دستاویزی ثبوت کے مطابق 717 کے بجائے 1317 بیلٹ پیپرز آر او کو واپس کئےگئے، ایک پولنگ اسٹیشن پر1800بیلٹ پیپرجاری،2400ووٹ کاسٹ ہوئے اور 40 فیصد پولنگ اسٹیشنز پر بد انتظامی اوربےقاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔

امیدوار نے نتائج کےخلاف الیکشن کمیشن میں با ضابطہ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پی ٹی آئی امیدوار آج قانونی ٹیم کے ہمراہ الیکشن کمیشن پہنچیں کے۔

خیال رہے خیبرپختونخوا پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے کامیابی حاصل کی تھی ، ‏نتائج کے مطابق ن لیگ کے ‏اختیار ولی 21122 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جب کہ پی ٹی آئی کےمحمدعمر17023ووٹ لے کر ‏دوسرے نمبر پر رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here