پی ڈی ایم کی دھمکیاں کسی کام نہیں آئیں گی،فردوس عاشق
Abdul Rehman
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان عوامی طاقت کے ساتھ کرپشن کے دیوتاؤں کے خلاف ڈٹ کر میدان میں کھڑے ہیں۔ مافیاز کی دھمکیاں اور رونا دھونا کسی کام نہ آئے گا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استعفوں کی کھوکھلی دھمکی اور ناکام جلسیوں کے بعد 31 جنوری کا سورج کرپٹ پی ڈی ایم اور جعلی راجکماری کے ارمانوں کو ملیا میٹ کرتے ہوئے ڈوب گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 2023 تک عوامی طاقت کے ساتھ ان کی ہر چال کو زیر کرتے ہوئے سرخرو ہونگے۔ کرپٹ ٹولہ اب مارچ کے مہینے کو لانگ مارچ سے آلودہ کرنے کا خواہشمند ہے۔
واضح رہے کہ حکومت مخالف اتحاد پی ٹی ایم قیادت کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک لانے اور 31 جنوری تک استعفیٰ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔