پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور حکومتی اتحادی ہم سے رابطے میں ہیں، بلاول بھٹو کا بڑا دعویٰ

0


کوہاٹ : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کوسینیٹ میں ٹف ٹائم دےرہی ہے ، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور حکومتی اتحادی ہم سے رابطے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام نےگرمی میں ہمارابہت شانداراستقبال کیا،اس کےلیےشکرگزارہیں، شمیم آفریدی اورامجدآفریدی پیپلزپارٹی کےسینیٹراورایم پی اےبن رہےہیں،ب دونوں کوپیپلزپارٹی میں آنےپرخوش آمدیدکہتےہیں، آفریدی خاندان کےساتھ مل کرعلاقےکےعوام کےمسائل حل کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور صوبے کے عوام کا خاص رشتہ ہے، پیپلزپارٹی اوریہاں کےعوام نے73کاآئین 18ویں ترمیم کی صورت بحال کیا، ہم نےخیبرپختونخواکانام دے کر صوبے کے عوام کو شناخت دلائی ، آئین میں سب سےپہلاحق ان کا ہوتا، جس سے صوبے سے وسائل نکلتے ہیں، یہ سب اس لیے ہے کہ ہم نے بھٹو شہید کے آئین کو بحال کیاتھا، سی پیک کی بنیاد ہم نے اس لیے رکھی کے پسماندہ عوام کو فائدہ پہنچانا تھا۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ گلگت سے لے کرگوادرتک چین کےساتھ مل کرترقی لاسکتےہیں، آصف زرداری نےسی پیک منصوبےکی بنیادرکھی تھی، ہم سی پیک کوبحال کراکرآپ کوآپ کےحق دلاسکتےہیں، شہیدبھٹونےآپ کوووٹ کاحق دیا، نعرہ لگتاتھابےنظیرآئےروزگارلائےگی، بےنظیربھٹونہ صرف بھائیوں بلکہ بہنوں کوبھی روزگاردلواتی تھی ، آصف زرداری نےنہ صرف روزگار دیا بلکہ پنشن میں 100فیصداورتنخواہوں میں150فیصداضافہ کیا ، سرحدوں کی حفاظت کرنےوالےپاسبانوں کی تنخواہوں میں 75فیصداضافہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اٹھارویں ترمیم اوربی آئی ایس پی پروگرام کوواپس لیناچاہتےہیں، ہم 18ویں ترمیم اور آپ کے حقوق پرآنچ نہیں آنے دیں گے، ہمارے ہاں مہنگائی بنگلادیش اور افغانستان سے زیادہ اور ترقی ان سے کم ہے، ہم ایسی حکومت بنائیں گے، جو روزگار بڑھائے گی اور مہنگائی میں کمی کرے گی۔

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا پی ڈی ایم حکومت کوسینیٹ میں ٹف ٹائم دےرہی ہے، ہم ان کواسلام آبادمیں بھی للکاررہےہیں، سینیٹ میں فرحت اللہ بابر ہمارے امیدوار ہیں، جلد ہی شمیم آفریدی اور امجد آفریدی کو بھی کامیاب کرائیں گے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو جب سے کھڑا کیا ہے تب سے حکومت بہت ہی پریشان ہے، پہلی بارحکومت کومجبورکردیاہےکہ وہ اپنےارکان اسمبلی اور اتحادیوں سے بات کرے، ان کے ارکان قومی اسمبلی اوراتحادی ہم سے بھی رابطےمیں ہیں، ان کے لیے موقع ہے کہ ثابت کریں وہ عوام کےساتھ ہیں یاکٹھ پتلی کے ساتھ کھڑےہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو کے وعدے پورے کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سینیٹ کے بعد لانگ مارچ ہونا ہے، لانگ مارچ کے لیے آپ تیاری پکڑو، کونے کونے سے جمہوری کارکن نکلیں گے، ہم مسلسل محنت کررہےہیں کہ یہاں کےعوام کی خدمت کرسکیں، ہم سب اسلام آبادروانہ ہوں گے تاکہ عوام کونالائق وزیراعظم سےنجات دلاسکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here