Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 پی ٹی آئی سندھ کا فیصل واوڈا کو ٹکٹ دینے پر اعتراض، گورنر کو خط لکھ دیا
تحریک انصاف سینٹرل سندھ ریجن کے عہدیداروں نے سینیٹ کے ٹکٹ کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔
حیدرآباد، سکھر اور نوابشاہ کے عہدیداروں نےگورنر سندھ عمران اسماعیل کو خط لکھ کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔
خط میں فیصل واوڈا اور ٹیکنو کریٹس سیٹ پر نامزد سیف ابڑو کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کو غلط قرار دیا گیا۔
عہدیداروں کا مؤقف تھا کہ اگر فیصل واوڈا نااہل ہو گئے تو سیٹ خطرے میں آ جائے گی، ٹیکنو کریٹ سیٹ کے لیے نامزد سیف اللہ ابڑو پر کرپشن کے الزامات اور نیب کیسز ہیں۔
خط میں سینیٹ کی جنرل نشست اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے شخص کو دینےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے خبردار کیا کہ فیصلے پر نظرثانی نہ کی گئی تو بلدیاتی انتخابات پر اثرانداز ہوں گے۔
دوسری جانب سندھ سے سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر وزیر خارجہ رات گئے کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مقامی قیادت سے بھی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔