Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 پی ایس ایل7: لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز مد مقابل
لاہور: پی ایس ایل سیون دوسرے مرحلے میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے بعد لاہور میں پی ایس ایل مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے، گذشتہ روز کھیلے گئے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے ایونٹ میں مسلسل چھٹی فتح سمیٹی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سلطانز کی جانب دیے گئے 183 رنز کے تعاقب میں زلمی 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، شان مسعود کو شاندار نصف سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
آج قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز مد مقابل ہونگی، میچ شام 7.30 بجے شروع ہوگا۔
آخری پانچ مقابلوں میں قلندرز کو سلطانز پر برتری حاصل ہے تاہم سیزن سیون کے پہلے راؤنڈ میں لاہور کے خلاف جیت کے بعد ملتان کا مورال ہائی ہے، کرکٹ دیوانوں کو شاہین اور رضوان میں ایک اور تگڑے مقابلے کا بے صبری سے انتظار ہے۔
ملتان سلطانز 6 میچز جیت کر پلے آف مرحلے میں داخل ہونے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے۔
ادھر لاہور قلندرز نے 5 میچز کھیل کر 6 پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں، اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے آج ملتان سلطانز کے خلاف کامیابی کی صورت میں وہ دوسری پوزیشن پر پہنچ جائے گی۔