پی ایس ایل 6 کا سیکیورٹی پلان تیار، 5ہزار سے زائد پولیس جوان تعینات

0


کراچی : پاکستان سپرلیگ سیزن 6 کے میچز کی سیکیورٹی کےلیے پولیس کے پانچ ہزار سے زائد اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 6 (پی ایس ایل) کے میچز کےلیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے، حفاظت کےلیے سیکیورٹی پر معمور سیکیورٹی ڈویژن کے 2500 اہلکار تعینات ہوں گے۔

پی ایس ایل سپر لیگ میں حفاظت کی ذمہ داریاں انجام دینے کےلیے کراچی پولیس کے پانچ ہزار سے زائد اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق حساس مقامات پر ماہر نشانہ باز کو بھی تعینات کیا جائے گا اور نیشنل اسٹیڈیم پر ایک خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس بھی تعینات ہوگی۔

خیال رہے کہ شائقین کرکٹ کو آج دو میچز دیکھنے کو ملیں گے، پہلا میچ لاہور قلندر اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل میں دونوں ٹیموں کےدرمیان کھیلےگئے گیارہ میچز میں پشاور کا پلڑا بھاری رہا، زلمی نے آٹھ اور قلندرز نے تین میچز میں بازی ماری۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here