پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز آج آمنے سامنے

0


کراچی:پاکستان سپر لیگ سیزن 6 اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری وساری ہے اور شائقین کرکٹ ایونٹ کے تمام مقابلوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج ایک اور میچ کا فیصلہ ہوگا، یہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات سات بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں نے اپنے چار چار میچز میں سے تین میچز جیت رکھے ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور لاہور قلندرز چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

دونوں ٹیموں گذشتہ روز پی ایس ایل 6 کے 14ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو22 رنز شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی تھی، کوئٹہ کی کامیابی کے ساتھ ٹاس جیت کر میچ جیتنے کی روایت بھی ٹوٹ گئی۔

کوئٹہ کی جانب سے قیس احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد حسنین اور زاہد محمود نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، ڈیل اسٹین اور محمد نواز ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔کے درمیان کھیلے گئے گزشتہ پانچ میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ فاتح رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here