Todays News

پی ایس ایل میچز : شائقین کیلئے خصوصی ہدایات جاری


کراچی : پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں شائقین کو ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ کھانے پینے کی اشیا لانا سختی سےممنوع قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں شائقین کیلئے خصوصی ہدایات جاری کردی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی جبکہ اسٹیڈیم میں آتشی اسلحہ، کھلونا بندوقیں ، بارودی مواد یا پٹاخے لانا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ،ماچس،لائٹر،تیزدھارآلہ سمیت لیزرپوائنٹر،لیپ ٹاپ یا اس طرح کے دیگرسامان کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ کھانے پینے کی اشیالاناسختی سےممنوع قرار دیا ہے اور قومی پرچم،پی ایس ایل یاایچ بی ایل کےعلاوہ کسی قسم کاجھنڈا لانا منع ہے

شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹکٹ ہولڈرشناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور جو 18سال سےکم عمر نوجوان ہے وہ بے فارم لیکرآئیں جبکہ 4سال سے زیادہ عمر کے بچے کے لئے ٹکٹ لینا لازمی ہو گا۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ قابل اعتراض تحریروالےبینر،پوسٹرزلانےکی اجازت نہیں ہوگی اور منافع کی غر ض سے ٹکٹ کی دوبارہ فروخت پرکارروائی ہوگی اور اگر ٹکٹ پرسیکیورٹی فیچر، کوڈمسخ یاخراب پایا گیا توداخل کی اجازت نہیں ہوگی۔

خصوصی ہدایات کے مطابق ٹکٹ کی رقم کی واپسی کیلئےپی ایس ایل ویب سائیٹ وزٹ کریں۔

خیال رہے پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کی رنگ رنگ افتتاحی تقریب آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی، جس میں نامور فنکار تقریب میں پرفارم کریں گے، تقریب کا آغاز شام پونے سات بجے ہوگا، کورونا کے باعث ترکی میں ریکارڈ کیا گیا شو بھی افتتاحی تقریب کا حصہ ہوگا۔

ایونٹ کا پہلا معرکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔

Exit mobile version