پی آئی اے کا طیارہ ٹریکٹرسے ٹکرا گیا

0


اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) طیارے سے ٹریکٹر ٹکرا گیا۔ ٹگ ماسٹر طیارے کو رن وے پر لے جارہا تھا کہ ٹگ ماسٹرکو دل کی تکلیف کے باعث ٹریکٹر جہاز سے ٹکرا گیا۔

ٹریکٹر سے ٹکرانے کے باعث قومی ایئر لائن کے طیارے کا وی ایچ ایف اینٹینا ٹوٹ گیا۔ پی آئی اے حکام نے طیارے سے ٹریکٹر ٹکرانے کی تصدیق کردی۔

قبل ازیں قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی کینیڈا جانے والی پروازوں کے 2 فضائی میزبان مبینہ طورپرغائب ہوگئے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئر ہوسٹس کے لاپتہ ہونے کے علم 31 جنوری اور فلائٹ اسٹیورڈ کا پتہ 29 جنوری کو چلا۔

ایئرہوسٹس 29 جنوری کو کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز پی کے797 پرتعینات تھی۔ فضائی میزبان کے لاپتہ ہونے کا علم 31 جنوری کو پرواز کی وطن واپسی کے وقت ہوا۔

ترجمان کے مطابق 29 جنوری کو فلائٹ اسٹیورڈ بھی اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچنے پر مبینہ طور پرغائب ہوگیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہہنا تھا کہ فضائی میزبان جنرل ڈکلیریشن پر کینیڈا جاتے ہیں۔ کینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی کینیڈا میں گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here