Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی: تحریک اںصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جولائی سے پیٹرول 56 روپے مزید اضافے کے بعد 270 روپے فی لیٹر ہوجائے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا شہباز حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجرم حکومت اور ان کے لانے والوں نے ملک کا بیٹرہ غرق کردیا اب یہی جواب دیں۔
فیصل واوڈا نے لکھا کہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے والے جواب دیں، یہ تو تجربہ کار لوگ تھے پھر معاشی تباہی کیوں ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کا کہنا تھا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کے بعد مختلف شہروں میں شہریوں نے بڑی تعداد میں پیٹرول پمپس کا رخ کرلیا، جس کے بعد پمپمس پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی اور کئی جگہ پر پیٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم اب اس حوالے اوگرا کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
اوگرا ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جا رہی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ آئل کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رکھی جائے۔