Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

پہلی گریٹ افواج پاکستان انویٹیشن ٹور ڈی تھرپارکر پاکستان زندہ باد سائیکل ریس نے ساری دنیا میں دھوم مچا دی


کراچی دنیابھر میں دھوم مچادینے والی’’ پہلی گریٹ افواج پاکستان انویٹیشن ٹور ڈی تھرپارکر پاکستان زندہ باد سائیکل ریس‘‘ کے آج دوسرے دن دوسرے مرحلہ میں انفرادی ٹیم ریس کا انعقاد کیا گیا اور ہر سائیکلسٹ کا 40کلومیٹر فاصلے کا کم سے کم ٹائم ریکارڈ کیا گیا۔ آج سائیکل ریس آرمی پبلک اسکو ل مٹھی سے شروع ہوئی اورمٹھی سے نو کوٹ کے درمیانی راستے سے مٹھی شہر پہنچی ۔ریس کے کوآڈینٹر اور سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن سیکریٹری جنرل ملک کلیم احمد اعوان نے ریس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج ریس کے نتائج باعث ٹیکنکل وجوہات

کی بناء پر رکھ دیئے گئے ہیں۔ کلیم اعوان نے مزید بتایا کہ جن کا اعلان کل 23جنوری کو تیسرے مرحلے میں کیا جائے گا۔ کل تیسری دن تیسرے مرحلے میں ٹیم ٹائم ریس کا انعقاد کیا جائیگا۔ آج (ہفتہ ) شام کو تقریب تقسیم انعامات کا شاندار انعقاد ڈپٹی کمشنر مٹھی کے دفتر میں کیا جائے گا۔ پہلی پاکستان آرمی انویٹیشن ٹور ڈی تھرپارکر پاکستان زندہ باد سائیکل ریس کے شرکاء مٹھی کے حسین راستے سے گزر رہے ہیں۔دوسری طرف چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کے ٹو کی مہم پر آنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے شدید سرد موسم میں پہاڑ کو سر کیا۔گزشتہ روز کے ٹو پہاڑ کی چوٹی سر کرنے والے کوہ پیماؤں کی ٹیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں کوہ پیماؤں نے اپنے تجربات کو چیف آف آرمی سٹاف کے ساتھ شیئر کیا۔وفد نے انہیں حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات پر بھی شکریہ ادا کیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کوہ پیماؤں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ سرد ترین موسم میں کے ٹو پہاڑ کو سر کیا۔کوہ پیماؤں کی یہ ٹیم عالمی مہم کا حصہ ہے،جس نے کے ٹو پہاڑ سر کیا،کوہ پیماؤں کی ٹیم نے حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات پر بھی شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version