پولیس والوں سے بھتہ لینے والی خاتون صحافی کے خلاف مقدمہ

0

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس سے بھتہ وصول کرنے والی خاتون صحافی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔تفصیلات میں ایک نام نہاد خاتون صحافی ثانیہ شاہ رخ اعوان کےبارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ پولیس شخصیات سے بھتہ لیتی ہے اور بھتہ نہ دینے والے پولیس اہلکاروں کو تبادلوں اور برطرفگیوں کی دھمکیاں دیتی ہے۔شکایت پر اس خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس

اہلکار شیخ تیمور کے مطابق مذکورہ خاتون نے فون کرکے دس ہزار روپے بھتہ مانگا۔جعلی خاتون صحافی نے بھتہ نہ دینے پر تصویریں اخباروں اور سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکیاں دیں،پولیس اہلکار کو ملزمہ کا کہنا تھا کہ اگر مجھے بھتہ نہ دیا تو نوکری سے برطرف کروا دوں گی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے بعد جعلی خاتون صحافی کے گھر چھاپہ مارا گیا لیکن وہ اپنے شوہر کے ہمراہ گھر سے فرار ہو گئی، پولیس ملزمہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here