پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، بجلی کا نظام درہم برہم

0


لاہور : پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ برسنے والی بارش نے موسم خوشگوار کردیا تاہم تیزہواؤں کےباعث کئی علاقوں میں بجلی کی ترسیل کانظام درہم برہم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے دو روز قبل ہی پیشگوئی کردی گئی تھی کہ اتوار سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگا جو منگل تک بارش برسانے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں دوسرے روز تیز ہواوٗں کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث بجلی کی ترسیل کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

وہاڑی اور شیخوپورہ شہر اور مضافات میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

محکمے کے مطابق جھنگ، مظفرگڑھ اور نواحی علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی راجن پور میں بھی تیز ہواوٗں کے ساتھ بارش ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here