Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 پنجاب نے تجارت کے فروغ کیلئے بیلاروس سے ہاتھ ملا لیا
لاہور: صوبہ پنجاب میں تجارت کے فروغ کے لیے انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈمینجمنٹ کمپنی اور بیلاروس قونصلیٹ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈمینجمنٹ کمپنی(پیڈمک) کے سی ای او علی معظم اور اعزازی قونصلیٹ جنرل بیلاروس نے معاہدے پر دستخط کردیے۔
معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے مابین تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے چیمبرز کے وفود کا تبادلہ بھی کیا جائے گا، بیلاروس کی جانب سے آٹو سیکٹر میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔
بیلاروس کے سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربیلا روس کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک آٹوانڈسٹری اور ٹریکٹرمینوفیکچرنگ میں کام کرسکتے ہیں۔
بیلا روس کے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی۔