Todays News

‘پنجاب میں 85 روپےفی کلو چینی ملنی چاہیے’


مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت15روپےفی کلوچینی ‏پرسبسڈی دےرہی ہے کل سے صوبے میں 85 روپےفی کلو چینی ملنی چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاداکبر نے کہا کہ عدالت نے ‏متعددبارحکومت کوچینی کی قیمت طےکرنےکاکہا اس بارحکومت نےخودچینی کی قیمت مقرر کی ‏ہے پوری کوشش کریں گےکہ چینی مقررکردہ قیمت میں ملے۔

شہزاداکبر نے کہا کہ جہانگیرترین کیخلاف کارروائی کسی کےکہنےپرنہیں کی گئی، کوئی بھی کیس ‏ایسا نہیں جس میں کسی کوٹارگٹ کوکیاگیاہو، کسی اپنےسےسوال کرناتکلیف دہ عمل ہوتاہے یہ ‏تاثردرست نہیں کہ حکومتی جماعت سےتعلق رکھنےوالےسےسوال نہ کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادائیگی ضمن میں ایف بی آرکو5سال کی تحقیقات کرنےکاکہاگیاتھا 3، 4 ‏شوگر ملز نے اسٹے لیا ہوا ہے اور دیگرپرٹیکس لگادیاگیاہے،18شوگرملزپرایف آئی اےکی جانب سے ‏مقدمات درج کیے گئے۔

مشیرداخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کاوژن ہےکہ بلاتفریق احتساب ہو، جس کسی ‏کولگتاہے اسکوٹارگٹ کیاجارہاہے وہ عدالت جائے سوالات کامطلب یہ نہیں وہ شخص مجرم ثابت ‏ہوگیا۔

Exit mobile version