Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 پاک افریقہ کرکٹ ٹیسٹ میچ ،راولپنڈی پولیس کاسکیورٹی وٹریفک پلان جاری
راولپنڈی ضلعی و ٹریفک پولیس نے پاک سائوتھ افریقہ کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے سکیورٹی وٹریفک پلان جاری کر دیا ہے جس کے تحت ٹریفک پولیس سمیت 2500سے زائدپولیس افسران سکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی انجام دیں گے سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے گاسکیورٹی پلان کے مطابق راولپنڈی پولیس کے2200سے زائد پولیس افسران سکیورٹی کے فرائض جبکہ ٹریفک پولیس کے 300سے زائد پولیس افسران ٹریفک ڈیوٹی انجام دیں گے، سیکورٹی پلان کے مطابق سٹیڈیم کے اطراف ، روٹ اور روف ٹاپ پر ماہر نشانہ باز کو تعینات کیاجائے گا، ڈیوٹی پر مامورپولیس افسران کو
وقت سے پہلے ڈیوٹی پوائنٹ پر رپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں کہ مجاز اتھارٹی کے احکام موصول ہونے تک ڈیوٹی پوائنٹ نہ چھوڑا جائے گا، تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے علاقہ میں ایسے تمام عناصر پر کڑی نظر رکھیں جو سماج دشمن کاروائیوں میں ملوث ہوسکتے ہیں، سیکورٹی پلان میں سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے تمام افسران ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کو وقتاًفوقتاً چیک اور بریف کرتے رہیں گے دریں اثنا سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے پاکستان اور سائوتھ افریقہ کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے لئے جاری ٹریفک پلان کے تحت ڈبل روڈکرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس اور ٹیسٹ میچ کے دوران سکیورٹی کے پیش نظر ڈبل روڈ کو دونوں اطراف سے تا اختتام میچ ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند رکھنے اورشہریوںکی سہولیات کے لئے متبادل روٹ فراہم کر دیئے ہیںاسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو ڈبل روڈ سے IJPروڈ پر موڑا جائے گا جبکہ فیض آباد آنے والی ٹریفک کو مری روڈ کی طرف بھیجا جائے گا شہر میں ٹریفک کی روانی کو اچھے طریقے سے برقرار رکھنے ،فول پروف سکیورٹی اور ٹریفک پلان پر عملد ر آمد کروانے کے لیے ٹریفک پولیس کے 303اہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے جن میں 1ایس پی7،ڈی ایس پی،15انسپکٹر ،215ٹریفک وارڈن اور65ٹریفک اسسٹنٹ شامل ہیں اس موقع پرسینئر ٹریفک افسر راولپنڈی سید عابد عباس شاہ نے کہا کہ سکیورٹی کے پیش نظرمشکوک گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور کالے شیشے ، بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں ، موٹر سائیکلو ں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ٹریفک لاء انفورسمنٹ کے ساتھ شہریوں کو ہر طرح کی ٹریفک سہولیات فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے تمام ٹریفک اہلکار دوران ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ اچھے رویے سے پیش آئیں۔