Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 پاکستان 2040ءمیں دنیا کی 23بڑی معیشت بن سکتا ہے ، امریکی انٹیلی جنس نے رپورٹ جاری کر دی
واشنگٹن امریکی انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ اگر پالیسیوں میں تسلسل رہا تو پاکستان 2040 تک دنیا کی 23ویں بڑی معیشت بن سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی انٹیلیجنس کونسل نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان کا
موجودہ جی ڈی پی رینک 39 ہے اور 2040 تک یہ دنیا کی 23 ویں بڑی معیشت بن سکتا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2035 تک کراچی دنیا کا چوتھا سب سے زیادہ آبادی والا شہر بن جائے گا اور 2030 سے 2040 کے دوران عالمی اقتصادی سرگرمی کا رجحان ایشیا کی طرف رہے گا۔امریکی انٹیلیجنس کونسل کا کہنا ہے کہ امریکہ چین کشیدگی شدت اختیار کر سکتی ہے اور اس کی وجوہات فوجی طاقت میں تبدیلی، آبادی، ٹیکنالوجی اور گورننس ماڈلز پر تقسیم شامل ہوں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی پالیسی سازوں نے بھی یہی اعلان کیا تھا کہ پاکستان اگلے چند سالوں تک عالمی سپر بننے جا رہا ہے۔