پاکستان کیلئے فٹبال کھیلنے کا شوق لیکن غربت آڑے آگئی
Abdul Rehman
فٹبال کی دنیا پاکستان بھی بہت آگے جاسکتا ہے لیکن 16 سالہ عمر جیسے بچوں کو آگے لانا ہوگا جو بنا وسائل فٹبال کی تیاری کررہے ہیں اور ساتھ ہی دیگر بچوں کی بھی تربیت کررہے ہیں تاکہ پاکستان کا نام روشن کریں۔
اے آر وائی نیوز نے کراچی کی پرانی سبزی منڈی میں مقیم ایسے بچے کو ڈھونڈ نکالا ہے جس کی عمر تو 16 سال ہے لیکن ارادے کسی چٹان جیسے مضبوط ہیں۔
عمر ویسے تو چپس کا کیبن لگاتے ہیں تاکہ گھر کا خرچ چلاسکیں اور فٹبال کھیلنے کا شوق پورا کرنے کےلیے کٹ اور شوز خرید سکیں۔
عمر نے میدان میں فٹبال کھیلنے آتا ہے تو محلے کے دیگر بچوں کو بھی ساتھ لاتا ہے تاکہ انہیں فٹبال سکھاسکے۔
نوجوان نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پرانی سبزی منڈی میں ایسا کوئی گراؤنڈ موجود نہیں جہاں فٹبال کھیلی جاسکی، یہاں صرف اور صرف مٹی ہےجو کسی بچے کے زخمی ہونے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک دفعہ ایک اکیڈمی میں گیا تھا جہاں انڈر 15 کےلیے ملائیشیا جانے کےلیے ٹرائل ہورہے تھے لیکن میں نہیں جاسکا کیوں کہ ڈیڑھ لاکھ روپے چاہیے تھے۔
عمر نے کہا کہ کوئی سپورٹ نہیں کرتا لہذا میری وزیراعظم عمران خان اور پاکستان فٹبال فیڈریشن سے درخواست ہے کہ مجھے اور مجھ جیسے ٹیلنٹ کو سپوڑٹ کریں تاہم بھی اپنی محنت سے پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔