پاکستان کو کوویکس سے رواں ماہ ملنے والی کورونا ویکسین کی کھیپ تاخیر کا شکار

0


اسلام آباد : پاکستان کو کوویکس سے رواں ماہ ملنے والی کورونا ویکسین کی کھیپ تاخیر کا شکار ہوگئی ، جس کے بعد کوویکس سے ویکسین کی کھیپ آئندہ ماہ کے آغاز پر ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق کوویکس سے رواں ماہ ملنے والی ویکسین کی کھیپ تاخیر کا شکار ہے ، ذرائع وزارت صحت نے کہا ہے کہ کوویکس نے پاکستان کو ویکسین فراہمی میں تاخیر سے آگاہ کر دیا، کوویکس سےویکسین فراہمی میں تاخیرناگزیروجوہات کی بناپرہوئی۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کوویکس سے کورونا ویکسین کی کھیپ رواں ماہ کے آخر میں ملناتھی تاہم اب کوویکس سےکورونا ویکسین کی کھیپ آئندہ ماہ کے آغاز پر ملےگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو جولائی میں کوویکس سے ویکسین کی تیسری کھیپ ملےگی، اس سے قبل پاکستان کو کوویکس سے کورونا ویکسین کی 2کھیپ مل چکی ہیں، پاکستان کو پہلی کھیپ 8 اور دوسری 28 مئی کو فراہم کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس جولائی میں ایسٹرازنیکا کی 12لاکھ38ہزارڈوزفراہم کرےگا جبکہ پاکستان کوکوویکس سے ویکسین کی چوتھی کھیپ اگست میں ملےگی، اگست میں ایسٹرازنیکا کی 12 لاکھ 38 ہزارڈوز فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق کوویکس پاکستان کو فائزر، ایسٹرازنیکا ویکسین فراہم کر چکا ہے۔

خیال رہے پاکستان کرونا وائرس سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ملک ہے اور کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here