Todays News

پاکستان کو آئی سی سی ایونٹس سے دور رکھنے کے لئے بھارتی بورڈ سرگرم


دبئی: بھارت ایک بار پھر پاکستان کو آئی سی سی ایونٹس سےدور رکھنےکیلئے سرگرم ہوگیا ہے، روایتی دشمن بھارت نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے۔

سازشی بھارت نے ایک بار پھر کھیلوں میں بھی اپنا مکروہ چہرہ عیاں کردیا، بھارت نے ورلڈ ایونٹس کیلئے آئی سی سی کی نئی بڈنگ پالیسی کی مخالفت کردی ہے۔

بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹس کی میزبانی کا طریقہ کار تبدیل نہیں ہونا چاہیے، بھارت کی جانب سے یہ مطالبہ اس لئے سامنے آیا ہے کہ پاکستان نے دو ہزار تئیس سے دو ہزار اکتیس کے آٹھ سال کے شیڈول کے دوران آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی آفر کی ہے۔

پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر پانچ سے چھ ایونٹ کی میزبانی کرنا چاہتا ہے، نئے سائیکل میں آئی سی سی بیس ایونٹس کرائے گا۔

متعصب بھارتی بورڈ کا موقف ہے کہ آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی پہلےکی طرح کی جائے، اسی لئے بھارت نے آئی سی سی پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے۔

Exit mobile version