پاکستان نے آج سے مینیول ویزوں کا اجراء بند کر دیا، 152 ممالک کے شہریوں کو آئن لائن ویزا فراہمی کی سہولت دی گئی ہے۔

0


اسلام آباد : پاکستان نے آج سے مینیول ویزوں کا اجراء بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے ملک میں سیاحت کے شعبہ کو فروغ دینے اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے پاکستانی ویزے کے اجراء کا عمل آسان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے فیصلے کے مطابق آج یکم فروری سے مینیول ویزوں کا اجراء بند کر دیا گیا ہے، اب سے آن لائن ویزے جاری کیے جائیں گے۔ پاکستان کی جانب سے کل 152 ممالک کے شہریوں کو آئن لائن ویزا فراہمی کی سہولت دی گئی ہے۔ پاکستان آنے کے خواہش مند کسی بھی غیر ملکی کو آن لائن پورٹل میں ویزے کے حصول کی درخواست دینا ہوگی،

جس کا فیصلہ ایک ہفتے کے دوران ہوگا۔ اگر کوئی اعتراض ہوا تو درخواست گزار کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا اور پھر کلیئرنس کے بعد اسے ویزا جاری کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے مطابق ای ویزا سروس کا آغاز یکم جنوری 2021 سے ہو چکا، جبکہ مینیول ویزوں کا اجراء بھی جاری تھا جو اب بند کر دیا گیا۔ اس وقت پڑوسی ملک افغانستان سے پاکستان کے ای ویزہ کیلئے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ای ویزہ سروس سے سیاحت کے شعبہ کو فروغ دینے کے علاوہ انسانی سمگلنگ روکنے میں بھی بہت مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے گزشتہ ڈھائی سال کے دوران ملک میں سیاحتی شعبہ کے فروغ کیلئے کئی اہم اقدامات اٹھانے کی کوشش کی ہے۔ وفاقی حکومت خاص کر غیر ملکی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے بھرپور کوششوں میں مصروف ہے۔ غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کی جانب راغب کرنے کیلئے ہی ای ویزہ جیسی سہولیات متعارف کروائی گئی ہیں۔ ایسے کئی ممالک ہیں جن کے شہریوں کو بنا ویزہ کے پاکستان آمد کی اجازت ہے، ان غیر ملکیوں کو پاکستان آمد پر ویزہ جاری کیا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here