Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

پاکستان میں کورونا کے بڑھتے کیسز، تعلیمی اداروں کے حوالے سے آج اہم فیصلے کا امکان


اسلام آباد : کورونا کیسز میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) کے آج ہونے والے اجلاس میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اسکولوں کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔

ڈسٹرکٹر ہیلتھ افسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ فروری میں تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد کرونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ اسکولوں میں مکمل حاضری کے ساتھ ایس او پیز پر عمل درآمد ممکن نہیں اور چھوٹے بچوں کے اسکولوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد سنگین مسئلہ ہے۔

کورونا کیسزمیں اضافے کے خدشے پر وزارت صحت نےوفاقی اسکولوں میں نصف طلبابلانےکی تجویزدے دی اور کہا مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے اور بیشتر کرونا کیسز تعلیمی اداروں اور دفاتر سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ ’کل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم شرکت کریں گے، اجلاس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے مگر ابھی صورت حال ویسی نہیں جیسی نومبر اور دسمبر میں تھی۔[

خیال رہے ملک میں کورونا کےمزید تینتالیس مریض انتقال کرگئے جبکہ ایک ہزارسات سوچھیاسی نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

Exit mobile version