پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت، این سی او سی کا اہم اجلاس آج دوبارہ ہو گا

0


اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس آج دوبارہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ہوتی جارہی ہے ، اس صورتحال کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس آج دوبارہ ہو گا، جس میں وفاقی و متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔

اجلاس میں کورونا کی صورتحال سمیت ایس اوپیز پر عملدرآمد اور حکومتی اقدامات پرغورہو گا جبکہ مخصوص اضلاع میں ممکنہ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی زیر غور آئے گی۔

یاد رہے گذشتہ روز سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں ملک بھر میں ان ڈور، آؤٹ ڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کردی تھی۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ ان ڈور، آؤٹ ڈور شادی تقریبات پر پانچ اپریل سے پابندی ہوگی اور پابندی کا فیصلہ فوری طور نافذ العمل ہوگا۔

این سی او سی نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ صوبوں کو شادی تقریبات پر پابندی کے ٹائم فریم کا اختیارہوگا، صوبے کرونا شرح کے مطابق شادی کی تقریبات پر فیصلہ کرسکتے ہیں۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ این سی او سی صوبوں کو کرونا ہاٹ اسپاٹ کے نقشے فراہم کرے گا، کرونا ہاٹ اسپاٹ میپنگ سےلاک ڈاؤن کے نفاذ میں آسانی ہو گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here