پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر : سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

0


کراچی : محکمہ صحت سندھ نے کوروناوائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹربند کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے کمیٹی بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کوروناوائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو بند کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ صحت سندھ نےڈائریکٹر ہیلتھ کراچی کی سربراہی میں نظرثانی کیلئے کمیٹی بنا دی، 6رکنی کمیٹی میں ڈی ایچ اوشرقی،فوکل پرسن ایکسپوسینٹرسمیت دیگر افسران شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپوسینٹرمیں 2300کورونامریض لائے گئے تھے،جس میں سے 1170مریضوں کوانتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھاگیاتھا۔

آئسولیشن سینٹر150ایچ ڈی یواور 1200آئسولیشن بیڈزپرمختص تھا جبکہ فیلڈآئسولیشن سینٹر میں 300افراد4 شفٹس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

یاد رہے دو روز قبل ہی کراچی کے ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ اسپتال کو بند کردیا گیا تھا۔

خیال رہے مارچ 2020 میں کورونا کی پہلی لہر کے دوران محکمہ صحت سندھ نے ہنگامی بنیادوں پر این سی او سی اور آرمی کے ساتھ مل کر ایکسپو سینٹر میں فیلڈ آئسولیشن اسپتال قائم کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here