Todays News

پاکستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار139 ہوگئی


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ گذشتہ24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 1 ہزار245 نئےکیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس دوران مزید 40 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

این سی او سی کےمطابق ایک روز میں کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 28 اورخیبرپختونخوا میں 6 اموات ہوئیں۔سندھ میں4 ،آزادکشمیر اور اسلام آباد میں 1، 1 مریض کا کرونا کے باعث انتقال ہوا۔ پاکستان میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار 527 ہو گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 34 ہزار 754 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 139 ہوگئی ہے۔ کرونا سے صحتیاب ہونےوالوں کی تعداد5 لاکھ 31 ہزار 840 ہے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 506 ہوگئی ہے۔

پاکستان نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی چینی ویکسین سائنو فارم 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو نہ لگانےکا فیصلہ کیا ہے۔معاون خصوصی برائےصحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ زیادہ عمر کے افراد کو آسٹرازینیکا ویکسین دی جائے گی۔ اس ويکسين کے ٹرائلز ميں 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کی تعداد زيادہ نہيں تھی، مزید ڈیٹا آنے تک طبی ماہرین کی تجویز کے مطابق سائنو فارم کا استعمال 60 سال سے کم عمر افراد تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کو 2 مارچ تک کوویکس کےتحت آسٹرازینیکا آکسفورڈ کرونا ویکسین کی 28 لاکھ خوراکیں مل جائیں گی۔ کوویکس مجموعی طور پر پاکستان کو جون 2021 تک ایک کروڑ 70 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا۔

Exit mobile version