پاکستان میں کرونا وائرس سے28 اموات ریکارڈ،این سی او سی

0


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےبتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 28 افراد کرونا وائرس کےباعث انتقال کرگئے۔اس دوران1 ہزار286 نئےکیسز سامنےآئے۔

ہفتے کی صبح این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 14 اموات ہوئیں۔سندھ اورخیبرپختونخوامیں7،7 مریض کرونا کے باعث انتقال کرگئے۔

ملک میں کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد11 ہزار914 ہوگئی ہے جبکہ 24 گھنٹوں کےدوران 33 ہزار319 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں ایکٹوکیسزکی تعداد 32 ہزار514 ہے۔کرونا کوشکست دینےوالوں کی تعداد5 لاکھ 8 ہزار 700 ہے۔ملک بھرمیں کرونا وائرس کےکیسز کی تعداد 5 لاکھ 53 ہزار 128 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں تین روز کے سوران 7ہزار 349 ہیلتھ ورکرز کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دے دی گئی ہے۔
اسلام آباد میں2فروری کوپمزاسپتال کےشعبہ اینستھیسیااینڈکریٹیکل کیئرمیڈیسن کےسربراہ ڈاکٹررانا عمران کو کرونا ویکسین لگا کر اس مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ کراچی میں ڈاکٹر انیلا کا کرونا ویکسین لگا کر مہم کا آغاز کیا گیا۔
پہلےمرحلےکےلیے پنجاب میں 189، سندھ میں 14،خیبرپختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اوراسلام آبادمیں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیےگئےہیں۔چین کی جانب سے بھیجی جانیوالی 5 لاکھ ڈوزپرمشتمل چائینیزسائنوفارمز کرونا ویکسین جذبہ خیرسگالی کے تحت تحفتاً بھجوائی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here