اسلام آباد: پاکستان بھر میں واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیاسروس بحال ہوناشروع ہوگئی، پی ٹی اےنے سوشل میڈیا بند کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیاسروس بحال ہوناشروع ہوگئی، ٹوئٹر،واٹس ایپ،فیس بک، یوٹیوب، ٹیلی گرام سروسز3 بجےتک معطل تھیں۔
پی ٹی اےنے سوشل میڈیا پرپابندی لگانے کی ہدایت جاری کی تھی، جس کے بعد وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا 11 بجے سے 3 بجے تک بند رہے گا۔
اعلان کے بعد ملک بھر میں فیس بک، ٹوئٹر، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند ہو گئے تھے۔