پاکستان میں اومی کرون کا خطرہ، محکمہ صحت کے حکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم

0


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت کےحکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا بیرون ملک سےآنےوالےمسافروں کی فول پروف اسکریننگ کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اومی کرون سے بچاؤ سےمتعلق کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو اومی کرون سے محفوظ رکھنے کیلئے موثر اقدامات یقینی بنائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت کےحکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا بیرون ملک سےآنےوالےمسافروں کی فول پروف اسکریننگ کی جائے۔

کوروناکےنئےوائرس سےبچاؤکیلئےاحتیاطی اقدامات ضروری ہیں، ویکسی نیشن کی دوسری خوراک اوربوسٹرڈوزیقینی بنائی جائے۔

عثمان بزدار نے صوبے بھر میں ویکسی نیشن مہم کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر کورونا ویکسینیشن سے متعلق سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبوں کو ویکسینیشن کےاہداف کے حصول کی ہدایت کی تھی۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ اومی کرون کے تناظر میں ویکسینیشن میں اضافہ ناگزیر ہے، اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کا واحد حل کورونا ویکسینیشن ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here