پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافر شدید پریشانی سے دوچار

0


کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی جانب سے جدہ جانے والی پرواز میں تاخیر کے باعث مسافر شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پروازپی کے 9731 تاخیر کا شکار ہے ، جدہ جانے والی پرواز کی روانگی کا شیڈول 2بار تبدیل کیا گیا، جس کے بعد اب پرواز کو ایک بجے کے لیے ری شیڈول کردیا گیا۔

مسافر رات تین بجے سے ایئر پورٹ پر موجود ہے ، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تاخیر کا شکار پرواز کا طیارہ جدہ سے ری شیڈول ہوا ہے۔

یاد رہے سعودی عرب کی جانب سے سفری پابندی ختم کیے جانے کے بعد پی آئی اےنے ہفتہ وار33 پروازیں بڑھا کر 48 کر دی ہیں اب پی آئی اے پاکستان سے ‏سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار48 پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔

اضافی پروازوں کا مقصد ایس ‏اوپیز میں نرمی کے بعد زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو روزگار پر واپس پہنچانا ہے۔

سی ای او ائیرمارشل ارشدملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ہمیشہ شہریوں کی سفری ضرورت پوری کرنے میں پیش ‏رہتی ہے ضرورت پڑی تو مزید پروازوں کی اجازت حاصل کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here