پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن آج سے شروع ہوگا

0


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن آج بروز ہفتہ 20 فروری سے کراچی میں شروع ہو رہا ہے۔ پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج ہوگا۔

سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے آغاز پر آج صرف ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں دفاعی چمپئن کوئٹہ کی ٹیم سے ٹکرائے گی۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔

کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم قیادت سرفراز احمد کریں گے۔ پہلا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سال ہونے والے چھٹے ایڈیشن میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کوئٹہ، کراچی، ملتان، پشاور، اسلام آباد اور لاہور کی ٹیمیں شامل ہیں، جن کے درمیان 34 میچز کھیلیں گی۔

کھلاڑیوں اور اسٹاف کی حفاظت کیلئے پی سی بی کی جانب سے اسٹیڈیم کے پاس 5 بیڈز پر مشتمل عارضی اسپتال قائم ہیں۔ اسپتال میں ہر وقت ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف موجود رہے گا۔ گراؤنڈ کے اندر اور باہر فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

لیگ میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ کا فائنل میچ 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

میچ کے موقع پر ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل روٹس، سٹل سروس اور بند سڑکوں سے متعلق ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here