پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جا رہا ہے

0


پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر شہر شہر تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ وزیراعظم آج آزاد کشمیر جائیں گے۔

اس دن کا مقصد پاکستانی قوم کا کشمیری عوام کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے منصفانہ جدوجہد کی مکمل حمایت کا اظہار کرنا ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی قبضے اور سنگین مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔

آج بروز جمعہ یوم یکجہتی کشمیر کے مطابق پر ملک بھر میں صبح 10 بجے 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اسلام آباد، مظفر آباد، گلگت اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں یکجہتی واکس کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر کوہالہ پل سمیت دیگر اہم مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی۔ وزیراعظم عمران خان آزاد جموں وکشمیر میں کوٹلی کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جب کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت ملک کی بڑی سیاسی قیادت بھی آج آزاد کشمیر میں موجود ہوگی۔

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نسل کشی کے اقدامات سے صَرف نظر نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ جب لاکھوں کشمیریوں کو بھارت کی قابض افواج سے بے دخلی اور نسل کشی جیسے اقدامات کا سامنا ہے تو عالمی برادری اس سے نظریں نہیں چرا سکتی۔ یہ بیان وزیرخارجہ کی حیثیت سے صرف میں نہیں دے رہا بلکہ جینوسائڈ واش جیسے آزاد مبصرین نے بھی جاری کیا ہے۔

دوسری طرف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کشمیر سمیت خطے کے عوام دیرپا امن کا حق رکھتے ہیں۔ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کشمیر کے حل کیلئے پرعزم ہیں۔ تنازع کشمیر کا حل کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق ضروری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here