پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: ٹکٹوں سے متعلق اہم خبر

0


کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹکٹس کی فروخت میں شائقین نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے ٹکٹس بہت کم تعداد میں فروخت ہوئی۔

پی سی بی کی جانب سے ٹی 20 سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت 250 سے 2000 روپے جبکہ ون ڈے سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت 100 سے 1000 روپے تک رکھی گئی ہے، صورت حال یہ ہے کہ صرف قائد انکلوژر کے 500 روپے والے ٹکٹ مکمل فروخت ہوئے ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز13 دسمبر سے کراچی میں شیڈول ہے،ون ڈے سیریز کے میچز 18 دسمبر سے شروع ہونگے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے ہدایت نامہ جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 12سال سے زائد العمر تماشائی کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم ہے۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ تماشائیوں اور آرگنائزر کیلئے ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے، ٹکٹ اور دعوت نامہ کوروناویکسین سرٹیفکیٹ دیکھ کر جاری کیے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here