Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 پاکستان اور ویسٹ انڈیز دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آج مدمقابل
کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ آج دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آج مدمقابل ہونگے، میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شام 6 بجے کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
گذشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دی تھی،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے 201 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہوئی۔
نوجوان بولر محمد وسیم نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کوٹھکانے لگایا جب کہ شاداب نے 3، محمد نواز، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے1،1وکٹ حاصل کی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائے ہوپ31 اور اوڈین اسمتھ 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
حیدرعلی نے 39 گیندوں پر 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔